دبئی میں ماڈلز نے چاکلیٹ کے لباس پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے

دبئی مشرق وسطیٰ کا دوسرا شہر ہے جہاں چاکلیٹ شو کا میلہ سجا ہے


ویب ڈیسک May 13, 2022
دبئی چاکلیٹ شو

ISLAMABAD: دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ شو کا میلہ سج گیا، جہاں ماڈلز نے بھی چاکلیٹس سے بنے خوبصورت لباس زیب تن کیے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے دبئی فیئر چاکلیٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے جس نے چاکلیٹ اور پیسٹری کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

چاکلیٹ شو کا انعقاد پیرس کے 'سیلون آف چاکلیٹ' نامی ادارے نے کیا، جس میں شامل ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے خوبصورت اور دیدہ زیب لباس پہن کر ریمپ کر حسن کے جلوے بکھیرے۔

CHCO 13-1652435896146

دبئی میں منعقد چاکلیٹ شو میں 50 نمائش کنندگان اور پیسٹری بنانے والے تیس ورلڈ کلاس شیفس اور چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس سے قبل عالمی چاکلیٹ شو نیویارک، ٹوکیو، لندن، برسلز، کلون، ماسکو، شنگائی، زیورخ اور بیروت سمیت کئی ممالک میں منعقد ہوچکا ہے۔

CHOCO 11-1652435894234

رپورٹ کے مطابق اماراتی ریاست دبئی مشرق وسطیٰ کا دوسرا شہر ہے جہاں چاکلیٹ شو کا میلہ سجا ہے۔

chocolate

chocolate-2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں