بھارت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ دونوں پائلٹس ہلاک
جے پور شہر کے ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، ہلاک پائلٹس کی شناخت کرشن پانڈے اور اے پی شریوستا کے نام سے ہوئی
ISLAMABAD:
بھارت میں سرکاری ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھاتس گڑھ کے شہر جے پور میں تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پھر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹس زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے پور شہر کے ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت کرشن پانڈے اور اے پی شریوستا کے نام سے ہوئی، متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کی وجہ سے پیش آیا تاہم واقعے کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
حکام نے ہلاک پائلٹس کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔