گوجرہ میں خاتون لیکچرار اغوا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
پولیس نے مقدمہ تین نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا ہے
پنجاب میں نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ کالج فار بوائز کی خاتون لیکچرار کو اغوا کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون لیکچرار کے اغوا کا واقعہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں پیش آیا جہاں چار کار سواروں نے رکشہ میں سفر کرنے والی خاتون کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز گوجرہ کی خاتون لیکچرار فروا وسیم چھٹی کے بعد موٹر سائیکل رکشہ میں کالج سے اپنے گاؤں 351 ج ب واپس جارہی تھی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ خاتون لیکچرار کو رکشہ سے چار کار سواروں نے مبینہ طور پر اغواء کیا، جس کے اغوا کا مقدمہ تین نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔