4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز مسترد نہیں ہوئی پی سی بی کا دعویٰ

برمنگھم میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی، ترجمان بورڈ

برمنگھم میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی، ترجمان بورڈ۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے دعوی کیا ہے کہ 4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز مسترد نہیں ہوئی۔


بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ کونسل اپنے طریقہ کار کے مطابق کسی بھی تجویز کو یکسر نظر انداز نہیں کرتی، اس پر غور اور کام ہوتا رہتا ہے،گزشتہ میٹنگ میں ابتدائی تفصیلات پر غور کیا گیا تھا، دنیا بھر میں لیگز کی بھرمار کی وجہ سے کسی بھی نئے ایونٹ کیلیے ونڈوز تلاش کرنے میں مشکل ہوتی ہے،دیگر معاملات پر بھی غور کرنا پڑتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی تجویز کے بارے میں بھی آئی سی سی نے باضابطہ طور پر کوئی فیصلہ کن بیان جاری نہیں کیا، برمنگھم میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی۔
Load Next Story