بورڈ کے خزانے میں2 ارب روپے بڑھ گئے

مجموعی اثاثے 15ارب ہوگئے،پی ایس ایل 7 سے 2 ارب روپے کا منافع


Sports Reporter May 14, 2022
 خواتین کے معاوضوں میں اضافہ اور ڈومیسٹک میچز کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

بورڈ کے خزانے میں2 ارب روپے بڑھ گئے،مجموعی اثاثے 15ارب ہوگئے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020-21 میں پی سی بی کے اثاثے 13 ارب کے لگ بھگ تھے جو اب 15ارب ہوچکے ہیں، پی ایس ایل 7 سے صرف پی سی بی کو 2 ارب روپے سے زائد کا نیٹ پروفٹ متوقع ہے، ٹیموں کو بھی اچھا مالی فائدہ ہوگا،اخراجات کی تفصیل اگلے ہفتے فرنچائزز کو بھجوا دی جائے گی، کم ازکم 5ٹیموں کیلیے تو منافع کے لحاظ سے مثبت پیش رفت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5اور 6 میں اکاؤنٹنگ خسارہ 700ملین روپے کا تھا، کورونا کی وجہ سے ایونٹ میں آنے والے تعطل کے بعد یواے ای میں میچز کی منتقلی سے ہونے والے اضافی اخراجات برداشت کرنے کیلیے پی سی بی نے فرنچائزز کی مدد کی، ایک ارب سے زائد روپے انھیں دیے گئے، پروٹوکولز اور کورونا ٹیسٹنگ پر بھی اضافی اخراجات ہوئے، اسی کی وجہ سے اکاؤنٹنگ خسارہ سامنے آیا۔

ترجمان نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 4وینیوز پر ہی کرانے کی منصوبہ بندی ہے، پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم ابھی تیار نہیں، فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی حالت اچھی نہیں،لیگ میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ فی الحال ممکن نہیں ہوگا، 10ایڈیشنز مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں سوچا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں