حکومت نے بھی طالبان کیخلاف جنگ بندی کا اعلان کردیا
اگر اس دوران طالبان کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی جائے گی، وزیرداخلہ
ISLAMABAD:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی طالبان کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے ایک ماہ تک جنگ بندی کے اعلان کو مثبت قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سےجنگ بندی کے بعد فضائی کارروائیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، حکومت نے نہ تو باقاعدہ آپریشن کیا اور نہ ہی بلاجواز کارروائی کی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر اس دوران طالبان کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ہفتے کو نامعلوم مقام سے جاری اپنے ایک بیان میں ایک ماہ تک غیرمشروط جنگ بندی کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت نے مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے کمیٹی کو دی گئی تجاویز کا مثبت جواب دیا اور ہماری تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔