جلسہ کرنا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں مریم نواز
تمہیں جلسے کےلیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں اور جگہ نہیں ملی؟ مریم نواز
ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ تمہیں پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں اور جگہ نہیں ملی؟۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جلسہ کرنا تمھارا حق ہے، مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمھارا حق ہے نا تمھیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟۔