سینئر صحافی فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

فہد حسین کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا


ویب ڈیسک May 14, 2022
فہد حسین کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا (فوٹو : فائل)

LOS ANGELES: سینئر صحافی سید فہد حسین کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی سید فہد حسین وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر کردیے گئے ہیں جو کہ میڈیا سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔

فہد حسین کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ فہد حسین ایکسپریس میڈیا گروپ سمیت دیگر اہم اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں