سی ٹی ڈی کا پشاور میں آپریشن کوچہ رسالدار حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ہلاک دہشت گرد حسن شاہ خودکش حملہ آور کو رکشا میں جائے وقوع تک لایا تھا، سی ٹی ڈی ذرائع


ویب ڈیسک May 14, 2022
بڑی تصویر حملے کے بعد جائے وقوع کی ہے جب کہ چھوٹ تصویر ہلاک ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کی ہے (فوٹو : سی ٹی ڈی)

سی ٹی ڈی کے آپریشن میں پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کوچہ رسالدار خود کش بمبار کو لانے والا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حسن شاہ شہر میں کسی بڑی کارروائی کی غرض سے خود کش بمبار تیار کرکے علاقہ تھانہ پشتخرہ کے حدود میں موجود ہے۔

kocha risaaldar blast master mind killed in ctd operation 2

اس اطلاع پر علی الصباح سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے اسپیشل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ تھانہ پشتخرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کردیا۔ دوران آپریشن ٹیم کا پاوکہ ولید آباد کے مقام پر دہشت گردوں سے سامنا ہوا جہاں ملزمان نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

جوائنٹ ٹیم نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی جس میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ تین یا چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبر سے ہوئی جب کہ دوسرے کی شناخت باقی ہے۔

ہلاک دہشت گرد حسن شاہ کوچہ رسالدار خود کش حملہ، نعمان PASI، امتیاز خان ASI، فیاض خان ASI، کانسٹیبل سجاد علی شاہ، مشہور اہلحدیث عالم عبدالحمید اور اہل تشیع تاجر محبوب اللہ کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ حکیم ستنام سنگھ اور کرسچن پادری پیٹرک ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں