مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے
SAO PAULO:
بھارتی فوج کے سپاہی نے مقبوضہ کشمیر میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع رمبان کے آرمی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور افراتفری مچ گئی۔
افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک سپاہی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
سپاہی کی شناخت روی کمار کے نام سے ہوئی ہے جسے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے آرمی کیمپ میں تعینات کیا گیا تھا۔ خودکشی کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2007 سے تاحال پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 542 ہوگئی ہے۔