خضدار ٹرک اور ٹینکر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیوسینٹر بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیوسینٹر بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو:ٹوئٹر

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں دو ٹرکوں اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وڈھ کے کراڑو کے مقام پر بھوسے سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیوسینٹر بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔


واقعے میں ٹرک میں موجود سارا بھوسا بھی سڑک کنارے گرگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کردیا اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
Load Next Story