بوہری بازار دھماکے کے بعد 15 سالہ لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر کے علاقے میں دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔


ویب ڈیسک May 14, 2022
واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر کے علاقے میں دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ (فوٹو : فائل)

کراچی: صدر کے علاقے بوہری بازار کے قریب والدہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے آنے والی 15 سالہ لڑکی پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر کے علاقے میں دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ لڑکی کے بھائی یاسر سلیم خان نے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔

لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ 'ہم لوگ کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے رہائشی ہے میری 15 سالہ بہن والدہ کے ہمراہ بوہری بازار سے شاپنگ کرکے واپس گھر جارہی تھی ، صدر کے علاقے داود پوتا روڈ پہنچی تو 12 مئی 2022 کی شب زور دار دھماکہ ہوگیا'۔

مزید پڑھئے: کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے میری والدہ بے ہوش کر نیچے گرگئی اور چاروں طرف افراتفری پھیل گئیں اس دوران میری بہن پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جسے کافی تلاش کیا مگر وہ کہیں نہیں ملی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کردی اور بم دھماکے کی جگہ اور جن دکانوں سے ماں بیٹی نے خریداری کی تھی اس کی بھی وڈیو حاصل کی جارہی ہے تاکہ تفتیش میں مدد مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں