اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ تعداد 1لاکھ 68 ہزار ہوگئی
نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 3 ارب 50 کروڑ روپے ہے
کراچی:
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہے جس کے بعد ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزارہو گئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 3 ارب 50 کروڑ روپے ہے، اپریل میں تشکیل پانے والی 53 کمپنیوں افغانستان، آسٹریا، آذربائیجان، کینیڈا، چین، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، آئرلینڈ، اردن، جنوبی کوریا، فلپائن، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔
اس ماہ 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں اور 63 کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔ اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 434 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں 81، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 64، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 93، ٹیکسٹائل میں45،سیاحت میں75، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں60، ہیلتھ کیئر میں 50، انجینئرنگ میں 59، ٹرانسپورٹ میں 31، فارماسیوٹیکل میں 48 اور پاور جنریشن میں 26 میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹیگریٹیڈ ہےجس کے نتیجے میں اپریل میں 2,252 کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ،58 کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ اور دو کمپنیاں پی ای ایس ایس آئی اور ایس ای ایس ایس آئی کے ساتھ رجسٹر ہوئی ہیں۔