گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا آئی فون اور ہیرے کی انگوٹھی چوری
ہوٹل کے کمرے سے روہان پریت کا آئی فون، رقم، ایپل واچ اور ہیرے کی انگوٹھی غائب ہوگئی
MULTAN:
بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر گلوکار روہان پریت کا آئی فون، ایپل واچ اور ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے نجی ہوٹل میں روہان پریت رہائش پذیر تھے کہ اس دوران چوری کی واردات ہوئی، وہ اپنی قیمتی اشیا سمیت نقدی سے بھی محروم ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیہا ککڑ کے شوہر نے اپنے کمرے سے آئی فون، رقم، ایپل واچ اور ہیرے کی انگھوٹی کے غائب ہونے کی اطلاع پہلے ہوٹل انتظامیہ کو دی جس سے فوراً پولیس کو آگاہ کیا۔
انتظامیہ اور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، ہوٹل ملازمین کو کہا گیا ہے تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی ہوٹل سے گھر نہ جائے۔
یاد رہے کہ نیہا ککڑ اور روہان پریپ 25 اکتوبر 2020ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔