سیہون شریف مسافر بردار بسوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچز کے درمیان پیش آیا،پولیس


ویب ڈیسک May 15, 2022
ٹریفک حادثہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچز کے درمیان پیش آیا،پولیس ذرائع۔ فوٹو:فائل

انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب 2 کوچز کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب 2 کوچز کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچز کے درمیان پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں