بیوروکریٹس کی جبری رٹائرمنٹ رولز کی منسوخی کا فیصلہ
کابینہ اجلاس میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز منسوخی کیلیے سمری پیش کی جائیگی
حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں بیوروکریٹس کی جبری رٹائرمنٹ کے لیے بنایا گیا ڈائریکٹری رٹائرمنٹ بورڈ کے رولز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز کی منسوخی کیلیے سمری پیش کرے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ڈائریکٹری رٹائرمنٹ بورڈ بھی ختم ہو جائیگا۔
پی ٹی آئی حکومت میں افسروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ریٹائر کرنے کیلیے رولز بنائے گئے تھے، بیوروکریسی سے نالاں ہونے کے سبب ہی سابق وزیراعظم نے ڈیڑھ سال کے دوران گریڈ بائیس کی ترقیوں کیلیے کوئی ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نہیں بلایا۔