اوگرا نے پیٹرول پر مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا مشورہ دے دیا

سبسڈی ختم ہونے سے پٹرول 195 روپے کا ہوسکتا ہے جو ابھی 150 روپے فی لیٹر ہے

سبسڈی ختم ہونے سے پیٹرول کی قیمت 195 روپے ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ختم کرنے کا مشور دیدتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔


اگر پیٹرولیم مصنوعات پر سے تمام سبسڈی ختم کردیں تو فی لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس کے نتیجے میں فی لیٹر پیٹرول 195 روپے کا ہوسکتا ہے۔

اس طرح ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل پر 16 مئی سے فی لٹرسبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی اور اگر سبسڈی ختم کردی جائے تو مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔
Load Next Story