ایس ای سی پی اپریل میں 2345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

مجموعی تعداد1 لاکھ 68 ہزار ہو گئی، زیادہ رجسٹریشن رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہوئی

نئی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ3 ارب 50 کروڑ روپے، 99 فیصد آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گزشتہ ماہ (اپریل) میں 2 ہزار 3 سو 45 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں جس کے بعد ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزارہو گئی ہے۔


ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ تین ارب پچاس کروڑ روپے ہے، اپریل میں تشکیل پانے والی 53 کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آذر بائیجان، کینیڈا، چین، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، آئرلینڈ، اردن، جنوبی کوریا ، فلپائن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔

اس ماہ99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 63 کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے ،اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 434 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں 81، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 64، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 93، ٹیکسٹائل میں 45، سیاحت میں75، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں60، ہیلتھ کیئر میں 50، انجینئرنگ میں 59، ٹرانسپورٹ میں 31، فارماسیوٹیکل میں 48، اور پاور جنریشن میں 26میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
Load Next Story