وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیراعظم
معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، شہباز شریف
LONDON:
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چھ افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ پڑھیں : شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ؛ 3 سیکیورٹی اہلکار اور تین بچے شہید
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تاب ناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے۔