پشاور زلمی کے مالک نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسرشپ کی پیشکش کردی

مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں، جاوید آفریدی

مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں، جاوید آفریدی (فوٹو : فائل)

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔


ایکیسپری نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کردیا۔ جاوید آفریدی نے مشکل وقت سے گزرنے والے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرح سری لنکنز بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ ملک کے مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھے۔
Load Next Story