دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے

مقامی غوطہ خوروں نے 4 افراد کو بچالیا جب کہ 4 بہن بھائی تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک May 15, 2022
ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ آیان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

LANDI KOTAL: ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی میں سوار 8 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا، تاہم 4 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایک گھر کے افراد سوار تھے، اور جن بچوں کی تلاش جاری ہے ان میں تین بھائی اور ایک بہن شامل ہے، ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ آیان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں