ابھی تک بالی ووڈ کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں نرگس فخری

خود کو ایک ایسی مچھلی کی طرح محسوس کررہی ہوں جو پانی سے باہر ہے ،سیکھنے کا عمل جاری ہے ،باللی ووڈ ہیروئن

میں تیرا ہیرو میں کام کا تجربہ شاندار رہا، سب ایک خاندان کی طرح رہے، میری اور الینا ڈی کروز کی سوچ ایک جیسی ہے ، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

فلم ''راک اسٹار'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی امریکی اداکارہ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کو سمجھنے کی کو شش کررہی ہیں یہاں پر لوگ صرف کام کے دوران دوست ہوتے ہیں اور جونہی فلم کی شوٹنگ ختم ہوتی ہے دوستی بھی ختم ہوجاتی ہے ۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہی۔ ''راک اسٹار'' کی اداکارہ کی فلم مدراس کیفے میں بھی پرفارمنس کو سراہا گیا اور وہ اس وقت فلم میں تیرا ہیرو کے زریعہ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا انتظار کررہی ہیں ۔فلم مدراس کیفے میں اپنی اداکاری کو سراہے جانے کے سوال پر نرگس فخری کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میری پرفارمنس کی بہت تعریف کی جاچکی ہے اور اب بھی میرے کام کو سراہا جارہا ہے اس کے بعد مجھے کئی فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی مگر اس وقت ''میں تیرا ہیرو'' کے علاوہ ایک اور فلم '' شوقین کے لیے کام کررہی ہوں ۔ راک اسٹار سے میں تیرا ہیرو تک کے سفر کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس دوران ممبئی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے مگر میرے نزدیک یہ ناکافی ہے ۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جب لوگ آپ کے ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں تو وہ بہترین دوست ہوتے ہیں اور جونہی فلم ختم ہوتی ہے تو دوستی بھی ختم ہوجاتی ہے اس دوستی کو دیرپا اور ہمیشہ قائم رہنے والی سمجھنے والوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے ۔


بالی ووڈ میں تین سال گزارنے کے سوال پر نرگس فخری کا کہنا تھاکہ میںابھی تک خود کو ایک ایسی مچھلی کی طرح محسوس کررہی ہوں جو پانی سے باہر ہے ۔میں یہاں ابھی تک بہت سی باتوں کو سمجھ نہیں پائی اپنی جگہ اور آگے بڑھنے کا راستہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوں ۔یہاں میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران نقلی پلگوں وگ اور میک اپ کی دیگر اشیا کا بے تحاشا استعمال کرنا پڑتا ہے جب کہ میں ان چیزوں سے ابھی تک محروم ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اس وقت بہت مشکل ہوجاتی ہے جب لوگ مجھے سے کسی کام کی توقع کرتے ہیں مگر میں اس کے برعکس کسی دوسرے کام میں اپنے لیے آسانی محسوس کرتی ہوں لوگوں کے کام کے دوران بہترین دوست اور کام ختم ہونے کے بعد اجنبی ہوجانے کے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے جیسے لوگ جو آسانی سے دوستی کرلیتے ہیں کے لیے یہ عمل بہت تکلیف دہ ہوتا ہے.

ایک دوست کا کہنا ہے کہ جو بھی یہاں پر کسی کی دوستی پر بھروسہ کرتاہے تو اپ سے بڑا کوئی بیوقوف نہیں ہوتا مجھے بھی اس سلسلہ میں کافی تجربہ ہوچکا ہے ۔ ممبئی میں اپنے خاندان کو یاد کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب سے میں یہاں آئی ہوں میری ماں مجھے سے صرف ایک مرتبہ ملنے کے لیے آئیں تھیں اور کچھ دنوں تک ممبئی میں رہیں جس کے بعد میں نے انھیں شمالی بھارت کے سفر پر روانہ کردیا تھاان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروفیت کے باعث میں انھیں زیادہ وقت نہیں دے پائی تھی جس کا مجھے بہت افسوس ہے مگر میں خوش ہون کہ انھوں نے مجھے یہاں رہتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے فلم ''میں تیرا ہیرو'' میں کام کے متعلق سوال پر نرگس فخری کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار اور دلچسپ رہا ہے میں نے اس دوران اپنا زیادہ تر وقت بہترین انداز میں اور ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہوئے گذارا ۔ الینا ڈی کروز اور ورون دھون نے ہر موقع پر میری بہت مدد کی خواہش ہے کہ مجھے ہر روز ان جیسے لوگوں کے ساتھ ہی کام کرنے کا موقع ملے۔الیانا اور مجھ میں بہت سی باتیں مشترکہ ہیں وہ جانتی ہے کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں اور ہمارے سوچنے کا انداز بھی تقریباً ایک جیساہے مگر میں اس سے تھوڑی زیادہ جذباتی ہوں ۔

ورن کے متعلق گفتگوکرتے ہوئے نرگس کا کہنا تھا کہ وہ میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں انھوں نے ہمیشہ میرا بہت خیال رکھا ان کا فلم کے اسٹاف کے ساتھ رویہ بھی بہت اچھا اور خیال رکھنے والاتھا اور میرے نزدیک کسی انسان کی یہ سب سے بڑی خوب ہے اور ورن اس سے بھر پور ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی آنیوالی فلم میں تیرا ہیرو کی شوٹنگز کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں ۔ایکتا کپور اور الپنامشرا کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون دے رہے ہیں جب کہ نرگس کے ساتھ ورن دھون اور الینا ڈی کروز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کا میوزک معروف فلم ساز جوری ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے اور گزشتہ دنوں اس کے ایک گانے ''تیرا ہیروادھر ہے کی وڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے جسے شایقن نے بہت پسند کیا ہے جب کہ اس کا ٹریلیر جسے جنوری میں جاری کیا گیا تھا اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔کناڈا فلم'' کانڈریگا'' کی ریمیک '' میں تیرا ہیرو کی شوٹنگ بھارتی شہر اوٹی کے علاوہ بنکاک اور لندن میں بھی کی گئی ہے اور اسے 4اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہاہے ۔
Load Next Story