اکشے کمار دوسری بار کورونا وائرس کا شکار

اداکار کو فرانسیسی شہر کینس میں 75 ویں فلم فیسٹول میں شرکت کرنا تھی تاہم وبا کے باعث وہ میگا ایونٹ سے محروم رہیں گے


ویب ڈیسک May 15, 2022
اکشے گزشتہ سال بھی کووڈ19 سے متاثر ہوئے تھے (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار کا دوسری مرتبہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے سبب وہ فرانس میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کو فرانسیسی شہر کینس میں 75 ویں فلم فیسٹول میں شرکت کرنا تھی تاہم وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اس میگا ایونٹ میں شریک ہونے سے محروم رہیں گے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ فلم فیسٹول میں بھارتی پویلین اور سینما کو دیکھنے کا منتظر تھا لیکن بدقسمتی سے کووڈ19 کا شکار ہوچکا ہوں جس پر افسوس بھی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے فلم فیسٹول میں شامل ہونے والی بھارتی فلمی شخصیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار گزشتہ سال اپریل میں بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں