برطانیہ میں ’منکی پاکس‘ کی نئی وبا پھوٹ پڑی

متاثرہ افراد حال ہی نائجیریا سے انگلینڈ پہنچے تھے، برطانوی حکام

منکی پاکس(فوٹو فائل)

کراچی:
برطانیہ میں منکی پوکس نامی نئی وبا پھوٹ پڑی، برطانیہ محکمہ صحت نے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دو افراد میں منکی پوکس نامی بیماری تصدیق ہوئی ہے، جو حال ہی میں افریقی ملک نائجیریا سے انگلینڈ پہنچے تھے۔


دونوں متاثرہ شخص ایک ہی گھر میں مقیم ہیں جن میں سے ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دوسرے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن چیچک کی طرح ہوتے ہیں، جو معمولی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور متاثرہ افراد کچھ ہفتوں میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
Load Next Story