جاپانی آرٹسٹ نے تالاب کو زپ لگا کر دو حصوں میں تقسیم کردیا

ایک جگہ تو کمرے میں ایسی زپ کھینچی کی فرش کے اندر چھپا لکڑی کا کام بھی باہر آگیا


Net News March 03, 2014
ایک جگہ تو کمرے میں ایسی زپ کھینچی کی فرش کے اندر چھپا لکڑی کا کام بھی باہر آگیا۔ فوٹو: فائل

کیا کوئی کسی دیوار ، تالاب کے پانی یا کمرے کو صرف زپ کھینچ کر دو حصوں میں تقسیم کرسکتا ہے اس سوال کا جواب یقیناً نفی میں ہوگا مگر جاپان میںا یک آرٹسٹ نے ایسا کمال کرکے دکھا دیا ہے ۔

بتایا گیاہے کہ کٹاگا واجون نامی جاپانی شہری نے پہلے تو دیواروں اور چلنے کیراستوں پر 2ڈی ورژن کی پینٹنگ سے انسانی انکھوں کو دھوکا دیا مگر ایک تالاب میں تو تھری دی زپ کے ذریعہ سب کو حیران کردیا۔

 photo pic_zps4f2ca6c2.jpg

ٹوکیو ہوٹل کے اس تالاب کو کٹاگا واجون نے زپ کھینچ کر واقع دو حصوں میں تقسیم کردیا جب کہ ایک جگہ تو کمرے میں ایسی زپ کھینچی کی فرش کے اندر چھپا لکڑی کا کام بھی باہر آگیا۔تاہم ایسا سچ مچ نہیں ہوا بلکہ یہ اس کے فن مصوری کا کمال ہے جسے اس نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت جیسا رنگ دیا ہے ۔ کٹاگا واجون کے مطابق وہ پہلے مطلوبہ مقام پر تھری دی زپ تعمیر کرتے ہیںا ور پھر اس کے اوپر حقیقی نوعیت کی تصویر بنا کر سب کو حیران و پریشان کردیتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |