روم ویمنز ٹینس ایگا نے میدان مارلیا لگاتار پانچویں ٹرافی پر قبضہ

اٹالین ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبرون ایگا نے تیونس کی اونس جبیور کی کہانی ختم کی

اٹالین ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبرون ایگا نے تیونس کی اونس جبیور کی کہانی ختم کی۔ فوٹو : اے ایف پی

MULTAN:
ایگا سوائیٹک نے روم ویمنز ماسٹرز میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار پانچویں ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اٹالین ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبرون ایگا نے تیونس کی اونس جبیور کی کہانی ختم کی، ان کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6 رہا، یہ ان کی لگاتار28 ویں میچ فتح بھی شمار ہوئی جس کے بعد انھوں نے مسلسل میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، گزشتہ دنوں انھوں نے سرینا کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔


دوسری جانب ناکامی کے ساتھ اونس کی لگاتار 11 میچز فتوحات کا سلسلہ رک گیا، انھوں نے میڈرڈ ویمنز ٹینس ٹرافی جیتی تھی، سوائیٹک سیزن میں چار ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والی دوسری خاتون پلیئر بنیں، سرینا ولیمز نے 2013 میں 5 ماسٹرز ٹائٹلز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

سوائیٹک نے گزشتہ برس روم میں کیریئر کا پہلا 1000 ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، وہ روم میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والی نویں کھلاڑی اور 2 ٹرافیاں نام کرنے والے تیسری نوعمر پلیئر بھی بنیں، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ کرس ایورٹ اور گیبریلا سباٹینی نے انجام دے رکھا ہے۔
Load Next Story