شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر ہانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی


Sports Reporter May 16, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے شہروز کاشف 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے 20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر پانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔

شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

مزید پڑھیں: کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا حکومتی بے اعتنائی کا شکوہ

گزشتہ دنوں شہروز کاشف کے والد نے ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں