امریکا میں  چرچ میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک May 16, 2022
پولیس نے مشتبہ شخص کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے واقعہ کیلی فورنیا کے شہر لگونا ووڈ میں ایک شخص نے چرچ میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کےسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں