وکی کوشل کے والد نے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

بھارتی اداکارہ وکی کوشل 34 برس کے ہوگئے ہیں

وکی کوشل کے والد نے بیٹے کی سالگرہ پر ان کے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے(فوٹو؛انسٹاگرام)

LONDON:
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہروکی کوشل 34 برس کے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی باربی بی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والےاداکاروکی کوشل 34 برس کے ہوگئے ہیں، اس موقع پر ان کےوالد نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

وکی کوشل کے والد شام کوشل نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بیٹے کے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں وکی اپنے والد کی گود میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی دونوں کی حالیہ تصویربھی موجود ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Sham Kaushal (@shamkaushal09)





شام کوشل نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہےکہ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو پُتر، ہمیشہ سلامت رہو، تمہارے جیسا بیٹا ملنےپر فخر ہے رکھا!۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، آخری مرتبہ اداکار اپنی فلم سردار اُدھم میں مرکزی کردار ادا کرتےنظر آئے تھے جبکہ جلد ان کی نئی فلم گووندا نام میرا سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 
Load Next Story