امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ پائلٹ خاتون ہلاک
طیارہ ایک خاتون پائلٹ اُڑا رہی تھیں جن کے ساتھ ان کے دو بچے بھی جہاز میں سوار تھے
امریکی شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پُل پر جانے والی ایک کار کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہاؤلووور انلیٹ بریج پر اُس وقت گرگیا جب وہاں سے گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ طیارہ ایک کار پر گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
ایک انجن والا طیارہ ایک خاتون اڑا رہی تھیں جس میں ان کے دو بچے بھی سوار تھے۔ آتشزدگی میں طیارہ اور کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ طیارے کے ملبے سے خاتون پائلٹ کی لاش ملی ہے۔
حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ طیارے کے انجن میں پاور منقطع ہوجانا ہے جس پر خاتون پائلٹ نے طیارے کو پُل پر اتارنے کی کوشش کی تھی۔