انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے محض 72گھنٹے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچے گی
کراچی:
رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے گی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کی سات کی میزبانی کرے گا لیکن انگلش ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر وطن پہنچے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے محض 72 گھنٹے بعد 15 ستمبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہنچیں گے، جس کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹی فارمیٹ کے کرکٹرز کو آرام کرنے کی غرض سے پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم موجودگی کا امکان ہے۔
گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو منسوخ کیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد انگلش بورڈ نے 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
انگلیںڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے نو منتخب ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے جس پر بورڈ کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔