اکشے کمار کی نئی فلم کےلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات تیار کیے جانے کا انکشاف

پرتھوی راج کے لئے سب سے زیادہ توجہ ملبوسات کی ڈیزائننگ پر رکھی گئی

مشہوراداکار اکشےکماراپنی آنےوالی نئی فلم پرتھوی راج کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں(فائل فوٹو)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم پرتھوی راج کو بہترین انداز میں فلمانے کے لئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہوراداکار اکشےکماراپنی آنےوالی نئی فلم پرتھوی راج کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ ساتھی اداکارہ مانوشی چھلر، سنجے دت اور سونوسود کے ہمراہ بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گے۔


تاہم فلم کی ریلیز سے قبل یہ انکشاف ہوا ہے کہ پرتھوی راج کی ٹیم نے بارہویں صدی کے پیریڈ ڈرامے کو زیادہ مستند دظاہرکرنے کے لئے 50 ہزار سے زائد ملبوسات جبکہ 500 سو سے زائد پگڑیاں تیار کی تھیں جنہیں فلم کے کرداروں نے زیب تن کیا۔


اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار اکشے کمار نے کہا کہ شاذو نادر ہی فلمیں اتنی محنت کرتی ہیں اورایسے اہم کاموں کا آغاز کرتی ہیں، ہماری فلم کے ہر عنصر کو جوکہ سمراٹ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے، انتہائی خلوص صداقت اور احترام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔











View this post on Instagram


A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)





اداکار نے مزید کہا کہ ہم نے فلم بناتے وقت ہر چھوٹی تفصیلات پر توجہ دی ہے کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ یہ بڑی اسکرین پر سمراٹ پرتھوی راج کی زندگی کا سب سے شاندار مظاہرہ ہو۔


علاوہ ازیں فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرتھوی راج کے لئے سب سے زیادہ توجہ ملبوسات کی ڈیزائننگ پر رکھی گئی اس لئے اتنی بڑی تعداد میں ملبوسات اور پگڑیاں تیار کی گئیں، یہ اس زمانے کے بادشاہوں ، عوام اور مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں کی پہنی جانے والے ملبوسات کی مستند نقل ہیں ۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس فلم کے سیٹ پر مستقل پگڑیو ں کے اسٹائل کے ماہر موجود تھے جو ہمارے اداکاروں کی طرف سے پہنی جانے والی پگڑیوں کے پہننے کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔


واضح رہے کہ بڑے بجٹ کی اس بالی ووڈ فلم کو 3 جون 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Load Next Story