سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم کواوقات سے باہرنہ کریں مریم نواز

عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جولت لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک May 16, 2022
عمران خان سے قتل سازش کے ویڈیو ثبوت طلب کئے جائیں،مریم نواز:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم اورسب سے بڑے فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لئے بغیرعمران خان کومت چھوڑنا تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔



مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔ چار سال کے دوران عوام کے پیسے پروٹوکول کی جولت گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں