وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا لندن فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے

شہباز شریف کا قوم سے خطاب بھی متوقع ہے، ذرائع

(فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD:
وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے ملاقات میں موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھانا ضروری ہے تو غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ معیشت کی صورتحال زیادہ بری ہے تو عوام میں جائیں اور انہیں آگاہ کریں۔

یہ پڑھیں : فوری انتخابات پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی

ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماء نے وزیراعظم کو کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔


فضل الرحمان سے ملاقات

اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال معاشی پالیسی سمیت تمام ایشو پر گفتگوکی۔

آصف زرداری سے ملاقات

فضل الرحمان کے بعد وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور ان سے ملک کی معاشی سیاسی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، جس میں معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
Load Next Story