حسن شیخ محمد صومالیہ کے نئے صدر منتخب
36 امیدواروں میں سے سب سے زیادہ ووٹ حسن شیخ محمد کو ملے
صومالیہ میں ایک سال بعد بالآخر ارکان اسمبلی کی رائے دہی کے ذریعے ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں سیاسی بحران اب ختم ہوتا نظر آتا ہے۔ ملک kے نئے صدر کے طور پر قانون سازوں نے موجودہ صدر محمد عبداللہی کے مقابلے میں حسن شیخ محمد کا انتخاب کرلیا ہے۔
نومنتخب صدر حسن شیخ محمد 2012 سے 2017 تک ملک کے صدر رہے ہیں۔ صدر کے عہدے کے لیے 36 امیدوار دوڑ میں شامل تھے جس میں حسن شیخ محمد کو سب سے زیادہ (165) ووٹ ملے۔
ملک میں صدارتی الیکشن ایک سال سے تعطل کا شکار تھے جس میں عوام کی رائے دہی سے صدر کا انتخاب کرنا تھا لیکن سیاسی جماعتیں الیکشن کے طریقہ کار پر متفق نہ ہوسکی تھیں تاہم اب قبائلی رہنماؤں کی جانب سے منتخب کردہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں نئے صدر کے اعلان پر ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا گیا۔ نومنتخب صدر حسن شیخ محمد ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے۔
سیاسی عدم استحکام اور حکومت سازی میں رکاوٹوں کے بعد نئی حکومت کی تشکیل امکان پیدا ہپوگیا ہے تاہم اس نئی حکومت کو سیکیورٹی، دہشت گردی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوگا۔