سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا

سندھ میں سال 2015ء میں مکمل ہونے والا گاج ڈیم اب 2024 میں مکمل ہوگا


ویب ڈیسک May 16, 2022
(فوٹو: فائل)

HYDERABAD: ملک میں پانی کی شدید کمی کے باوجود لاپروائی کی انتہا کردی گئی، سندھ میں دریائے گاج پر بننے والا ڈیم 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق سندھ میں سال 2015ء میں مکمل ہونے والا گاج ڈیم اب 2024ء میں مکمل ہوگا، ڈیم 2015ء میں ناکافی فنڈز کے باعث مکمل نہ ہوسکا جس کے بعد اس کی مدت تکمیل 2018ء تک بڑھا دی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث معاہدہ 28 ستمبر 2018ء کو ختم کردیا گیا۔ تعمیراتی کام کا دوبارہ آغازکیا گیا 46989 ملین روپے رکھے گئے۔

وزارت کے مطابق گاج ڈیم کا 40 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، سال 2023-24ء تک مطلوبہ فنڈز ملے تو 2024ء میں ڈیم مکمل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں