امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے عمران خان

امریکا کو معلوم تھا کہ عمران خان اڈے دے گا اور نہ ان کی جنگ میں شرکت کرے گا، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک May 16, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی جنگ میں قربانیاں دیں لیکن امریکا نے پاکستان کا شکریہ تک ادا نہیں کیا، تھری اسٹوجز نے دس سال حکومت کی تو پاکستان پر 400 ڈرون حملے ہوئے۔

صوابی میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی جرات نہیں تھی کہ امریکا سے کہتے کہ اپنے ملک کے دہشت گردوں پر ڈرون حملے کریں، باجوڑ ڈرون حملے میں مدرسے کے 64 بچے مارے گئے دنیا کا کوئی قانون ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو معلوم تھا کہ عمران خان اڈے دے گا اور نہ ان کی جنگ میں شرکت کرے گا، دو خاندانوں کو مسلط کیا گیاہے، یہ ان کے غلام ہیں، بھٹو اور شریف خاندانوں 30 سال سے حکمرانی کررہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہم بھکاری ہیں اس لیے غلام ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں