معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ہر طریقہ اختیارکرینگے جاوید ملک

حکومت تجارت کی حوصلہ افزائی اورفارن انویسٹرز کو سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، جاوید ملک


Online March 03, 2014
حکومت تجارت کی حوصلہ افزائی اورفارن انویسٹرز کو سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، جاوید ملک۔ فوٹو: فائل

KASUR/SARGODHA/SIALKOT: وزیراعظم کے سرمایہ کار ی کے بارے میں خصوصی نمائندے جاوید ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تجارت کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔

ہم سارک کے خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ طریقے اختیار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل اقبال تابش کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ سارک چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل نے خصوصی نمائندے کو چیمبر کے قوانین اور طریقہ کار سے آگاہ کیا اور خطے کی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

انہوں نے قومی معیشت کی ترقی میں نجی سیکٹر کی شمولیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی وفد معروف کاروباری حضرات بشمول ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں پر مشتمل تھا سارک ممالک جیسا کہ نیپال سری لنکا اور بھارت کے سفارتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آہان کی چیئرپرسن شیریں ارشد بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی نے وفد کا خیر مقدم کیا سیکریٹری جنرل سارک چیمبرز نے موثر کاروباری افراد کیلیے پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک کے طور پر اجاگر کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی سارک کے سفارتکاروں نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں