سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
وسیم خان اور محمد اشفاق کو بنوں اور کرک سے گرفتار کیا گیا، حکام
وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔۔