کھوسکی فراہمی آب کے تالاب خشک شہری بوند بوند کو ترس گئے

لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور،ڈرم سو روپے میں فروخت ہونے لگا،شادی لارج کو فوری طور پر پانی کی فراہمی کا مطالبہ


Nama Nigar March 03, 2014
لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور،ڈرم سو روپے میں فروخت ہونے لگا،شادی لارج کو فوری طور پر پانی کی فراہمی کا مطالبہ۔ فوٹو : فائل

شادی لارج کے فراہمی آب کے تالاب خشک ہو گئے ہیں، جس کے باعث 10 ہزار کی آبادی والا شہر پینے کے پانی سے محروم ہو گیا ہے۔

شہر میں پانی نایاب ہونے کے باعث شہری پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پینے کا پانی دستیاب نہیں جس کے باعث وہ پانی کا ایک ڈرم ایک سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شادی لارج شہر کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔