پاکستان فرنچائزنگ سے عالمی تجارت میںحصہ بڑھائے ریمون ونے

دنیا بھر میں فرنچائز شدہ کاروبار وتجارتی ادارے نمایاں طور پر اجاگر ہورہے ہیں، ریمون ونے


Business Reporter September 13, 2012
دنیا بھر میں فرنچائز شدہ کاروبار وتجارتی ادارے نمایاں طور پر اجاگر ہورہے ہیں، ریمون ونے پاکستانی حکام

JOHANNESBURG: پاکستان بین الاقوامی تجارت میں فرنچائزنگ کی بدولت اپنے حصے کو توسیع دے سکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی تجارت میں فرنچائزنگ زیادہ موثر تجارتی وسعت کے اسلوب کے طورپر ثابت ہوچکی ہے۔

یہ بات فرینکورپ پاکستان کے صدر ریمون ونے نے بدھ کو فرینچائز ڈیولپمنٹ کے مشاورتی ادارے فرینکورپ انٹرنیشنل کے تحت ''فرنچائزنگ'' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی،انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں فرنچائز شدہ کاروبار وتجارتی ادارے نمایاں طور پر اجاگر ہورہے ہیں اورعالمی سطح پر اس رحجان سے پاکستان مستفید ہوسکتا ہے اوریہاں کے کاروباری ادارے اپنی بیرونی تجارت کے فروغ اور برآمدات میںتوسیع دیتے ہوئے ملک کیلیے زرمبادلہ میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ریمون ونے نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر جب پاکستان کے کاروباری وتجارتی اداروں کی فرنچائزنگ وسعت اختیار کریگی تو پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کار تیز رفتاری سے راغب ہوں گے،پاکستان کے تجارتی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے ہی کاروباری شاخوں اور ذیلی اداروں کے قیام میں سرمایہ کاری کے بجائے انتہائی خفیف فیس کی ادائیگی کے عوض بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹریڈ مارک کی دائمی رائلٹی بشمول آگہی حاصل کریں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ تین عشروں میں فرینکورپ نے فرنچائزنگ کے ڈھانچے پر مبنی تجارت کو40 ممالک میں متعارف کرایااور اب پاکستان میں بھی متعارف کرارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں