شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا

پیچھامل نامی خاتون مرد کا روپ اپنانے سے ہراساںی کے واقعات سے بچی رہیں اور اپنی بیٹی کی اچھی پرورش بھی کی

مذکورہ عورت کی عمر اب 57 سال ہوچکی ہے (فوٹو، انٹرنیٹ)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں 'کاتونایک کانپی' سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے مرنے کے بعد بیٹی کی پرورش کے لیے مرد کا حلیہ اپنایا ہوا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیچھامل نامی خاتون 20 سالہ کی تھیں کہ جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا بعد ازاں انہیں اوباش مردوں کی جانب سے ہراساں کیا جانے لگا، مذکورہ عورت نے ملازمت کرنے کی کوشش کی تو اکیلے جان کر انہیں وہاں پر بھی نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں ںے خاتون کے بجائے مرد کا روپ دھارنے کا فیصلہ کیا۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہر کے مرنے کے بعد پیچھامل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، مرد کا حلیہ اپنے کے بعد انہوں نے مختلف جگہوں پر کام کیا اور بچی کی پرورش کی لیکن کسی کو نہیں پتا چلا سکا کہ وہ ایک خاتون ہیں۔

مذکورہ عورت کی عمر اب 57 سال ہوچکی ہے جبکہ بیٹی بھی جوان ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ اسی حلیے میں پوری زندگی گزارنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب اس طرح رہنے کی عادت ہوگئی ہے۔
Load Next Story