وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے94 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،وزارت داخلہ


APP/Numainda Express May 17, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے94 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،وزارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو جلسے جلوسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے94 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے22 جبکہ ایف سی کے72 اہلکار شامل ہیں۔

عمران خان کی سکیورٹی کیلئے کے پی پولیس کی طرف سے 36، گلگت بلتستان پولیس کے6 اہلکار بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ سکیورٹی ایس ایم ایس سکیورٹی کے26 اورASKARI سکیورٹی کے9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکار موجود ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک عمران خان کی سکیورٹی کیلئے مختلف تھریٹس کی روشنی میں تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی اسلام آباد کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |