گدوپلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے 40 ارب کانقصان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت توانائی کی نقصان کی تحقیقات کیلیے نیب اورایف آئی اے کوخط لکھ کر ریکوری کرانے کی ہدایت


Numainda Express May 17, 2022
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت توانائی کی نقصان کی تحقیقات کیلیے نیب اورایف آئی اے کوخط لکھ کر ریکوری کرانے کی ہدایت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: گدوپلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے ملک کو 40 ارب کا نقصان ہوگیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت توانائی میں گدو تھرمل پاور پلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی کے باعث 40 ارب نقصان کی تحقیقات کیلیے نیب اورایف آئی اے کوخط لکھ کر ریکوری کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کوخط لکھ کرکمیٹی چیئر مین کو آگاہ کیا جائے۔

چیئرمین توانائی کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس گزشتہ روزہوا۔ اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے گیس ٹربائن انکوائری رپورٹ پرعمل درآمدنہ ہونے کے باعث اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے ملک کو 40 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں