کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کی سحر انگیز آواز میں خصوصی گانا ریلیز

کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لئے خصوصی گانے منزل کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے


May 17, 2022
عاطف اسلم اور شائے گل کی سحر انگیز آواز میں خصوصی گانا ریلیز (فائل فوٹو)

PESHAWAR: کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور شائے گل کی سُریلی آواز میں خصوصی گانا ریلیز کر دیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کے تعاون سے پیش کیے گئے اس گانے 'منزل' کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرجاری کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور 'پسوڑی گرل' شائے گل نے اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

خصوصی گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گانے کی کے آغاز میں ماسک پہنے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو پچھلے دو سالوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کررہے ہیں، جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

اس خصوصی گانے کے بول پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں