پاکستان میں پابندی کا شکار فلم جاوید اقبال کو برطانیہ میں دو ایوارڈز مل گئے

فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں پابندی کے باوجود یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ حاصل ہوا

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر جاوید اقبال کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے(فائل فوٹو)

کراچی:
پاکستانی فلم 'جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر' نے برطانوی ایشین فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 90 کی دہائی کے لاہور کے سب سے بدنام زمانہ سیریل کلر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں پابندی کے باوجود یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ مل گیا۔

یاسر حسین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ کرائم تھرلر کے مصنف اور ہدایت کار ابو علیحہ کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر فلم جاوید اقبال کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اتوار کی رات ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'پھر ایشین یوکے فلم فیسٹول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایت کار کا۔'
Load Next Story