امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا، اوپنر قومی کرکٹ ٹیم
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا۔
پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ کے دوران ایل سی سی اے گراونڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے نوجوان اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے دنوں کی کرکٹ بہت مشکل تھی، اب شکر ہے کہ حالات نارمل ہوئے ہیں جس سے پہلے جیسا ماحول ملا۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کو تمام کرکٹرز انجوائے کررہے ہیں، ہمارے لیے تو عید کا سماں ہے دعا ہے کہ زندگی اسی طرح چلتی رہے، امام نے کہا کہ لاہور کے سخت موسم میں ٹریننگ سے فائدہ ہوگا بطور پروفشنل کرکٹر گرمی کوئی بہانہ نہیں۔
ذاتی اہداف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امام کا موقف تھا کہ کوئی خاص ٹارگٹ سیٹ نہیں کیے، جس فارمیٹ میں موقع ملتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین پرفارمنس دوں۔ میرا کام اچھی پرفارمنس دینا ہے باقی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کس فارمیٹ میں کھلاتی ہے۔