سانحہ کراچی ولاہورمتحدہ کاآج یوم سوگ منانے کااعلان

کاروبارکھلارہے گا،کارکن بازوئوں پرسیاہ پٹیاںباندھیں،پارٹی دفاترپرسیاہ پرچم لہرائیں،رابطہ کمیٹی

کاروبارکھلارہے گا،کارکن بازوئوں پرسیاہ پٹیاںباندھیں،پارٹی دفاترپرسیاہ پرچم لہرائیں،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون اورلاہورمیں فیکٹریوں میں ہونے والے آتشزدگی کے ہولناک سانحات میں محنت کشوںکے جاں بحق ہونے پرآج بدھ کویوم سوگ منانے کااعلان کیاہے۔


رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیاکہ جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے سوگ میں پارٹی دفاترپرسیاہ پرچم لہر ائے جائیں گے اورجاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی،رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی اورلاہورمیں ہونے والے ان سانحات کے سوگ میں بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھیں اورجاں بحق ہونے والوں کی تدفین میں شرکت کریں اورلواحقین کاغم بانٹیں،رابطہ کمیٹی نے واضح کیاکہ یوم سوگ کے موقع پرکاروبار اوردکانیں کھلی رہیںگی۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے سندھ اورپنجاب کی صوبائی حکومتوں سے بھر پورمطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کے ان ہولناک سانحات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اوران کے ذمے دارافرادکیخلاف بلاامتیازاور سخت سے سخت کارروائی کی جائے،رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورلاہور میں ہونیوالے آتشزدگی کے یہ ہولناک واقعات بڑے سانحات ہیں اورایم کیو ایم کے تمام کارکنان وعوام جاں بحق ہونیوالے محنت کشوںکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں،دریں اثناایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے یوم سوگ کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story