تارک نے 14 سال بعد ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے راہیں جدا کرلیں

تاحٓل سلیش لودھا نے ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے


ویب ڈیسک May 17, 2022
تارک مہتا(فوٹو فائل)

بھارت کے معروف مزاحیہ ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمے' کے مرکزی کردار تارک مہتا نے راہیں جدا کرلیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برصغیر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بھارتی مزاحیہ ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں تارک مہتا کا کردار نبھانے والے سلیش لودھا نے 14 سال بعد کاسٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیش لودھا گزشتہ ایک ماہ سے ڈرامے کےلیے بھی نہیں آرہے اور ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ تارک مہتا کا کردار نبھانے والے بھارتی اداکار اپنے معاہدے سے خوش نہیں تھے، اسی لیے انہوں نے تارک مہتا کیساتھ طویل سفر کرنے کے بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامے سے علیحدگی سے متعلق خبروں کی تصدیق تاحال سلیش لودھا نے نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ سلیش لودھا سے قبل ڈرامے کے متعدد مرکزی کردار اسکرین سے غائب ہوچکے ہیں جن میں ڈرامے کے آغاز سے ٹپو کا کردار نبھانے والے بھاویا گاندو، دیشا وکانی(دیا)،نہا مہتا(انجلی)، گروچرن سنگھ (سودھی) اور سونو کا کردار نبھانے والی نیدھی بھانوشالی اور جھیل مہتا بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں