پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے مگر نوازشریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے جس کے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔
فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے ، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہوسکتا ہے، عمران خان ملک کو تباہ کر گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔